موجودہ حکومت نے مغلیہ طرز حکومت اپنا رکھا ہے: سراج الحق

جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مغل طرز حکومت اختیار کر رکھا ہے اور غیرآئینی خطوط پر چلتے ہوئے ملک کے جمہوری اداروں کو تباہ کررہے ہیں

377916
موجودہ حکومت نے مغلیہ طرز حکومت اپنا رکھا ہے: سراج الحق

جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مغل طرز حکومت اختیار کر رکھا ہے اور غیرآئینی خطوط پر چلتے ہوئے ملک کے جمہوری اداروں کو تباہ کررہے ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ جب تک کہ معاشرے میں امیری اور غریبی کی تقیسم، ظالم اور ظلم کا خاتمہ نہیں کیا گیا اور انصاف کی بنیاد پر نظامِ حکمرانی قائم نہیں کیا گیا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ نظام غریبوں کے استحصال کی بنیاد پر قائم ہےجس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤں کا اپنے بچوں کے ساتھ نہروں میں چھلانگ لگانے اور والد کے بھوک سے تنگ آکر بچوں کو قتل کرنے کے واقعات معاشرے اور حکومت کے لیے شرم کا باعث ہیں۔
جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ بجٹ امیروں کے مفاد کا تحفظ کرتا ہے اور غریبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں