بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: سرتاج عزیز

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ وقومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہاہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی ایم او،اوربھارتی سرحدی سیکیورٹی حکام کے درمیان مکل ملاقات ہوگی

376130
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: سرتاج عزیز

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ وقومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہاہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی ایم او ، اوربھارتی سرحدی سیکیورٹی حکام کے درمیان ملاقات کل ہوگی جس میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی پر با چیت ہوگی۔
ملاقات سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال کو بہتر لانے میں مد د ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت پہلے دن سے ہی پاکستان مخالف تھی۔مشیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کابل حملے کے بعد افغانستان سے پاکستان مخالف بیانات آئے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے اعتماد کی بحالی پر اتفاق کیاہے ۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں افغان وزیر خزانہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ باہمی اعتمادسازی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے اورمعاشی تعلقات کی بہتری پر اتفاق ہواہے ۔ افغان صدر نے پاکستانی سفارتخانے کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں