وطن کے دفاع کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ضرب عضب آپریشن جلد اہداف حاصل کرے گا ۔ چھ ستمبر ہمارے وقار کا دن ہے

342917
وطن کے دفاع کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ضرب عضب آپریشن جلد اہداف حاصل کرے گا ۔ یوم دفاع پر پیغام میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ چھ ستمبر ہمارے وقار کا دن ہے ، پچاس سال پہلے دشمن نے چھپ کر وار کیا جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، تیرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، آئی ڈی پیز جلد اپنے علاقوں میں پر امن زندگی گزاریں گے ۔ جنرل راحیل شریف کا پیغام کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کوئٹہ میں یوم شہداء تقریب میں پڑھ کر سنایا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک قاسم آرمی بیس دھنیال میں دفاعی سازو سامان کی نمائش دیکھ سکتے ہیں۔
یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں