میانمار کے مسلمان انتخابات میں بھی ظلم و ستم کا شکار

میانمار میں کئی سالوں سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو عام انتخابات میں بھی جاری رکھا گیا ہے۔ ملک میں جلد ہی ہونے والے انتخابات سے قبل بدھ راہبوں نے مسلمان امیدواروں کی راہوں میں رکاوٹیں کھری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ملک کے سب سے موثر راہب ویراتھو نے اس سلسلے میں مسلمانوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز تر کردیا ہے

342971
میانمار کے مسلمان انتخابات میں بھی ظلم و ستم کا شکار

میانمار میں کئی سالوں سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو عام انتخابات میں بھی جاری رکھا گیا ہے۔
ملک میں جلد ہی ہونے والے انتخابات سے قبل بدھ راہبوں نے مسلمان امیدواروں کی راہوں میں رکاوٹیں کھری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ملک کے سب سے موثر راہب ویراتھو نے اس سلسلے میں مسلمانوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز تر کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغامات میں مسلمانوں کو ناقابل اعتبار قرار دے کر میانمار میں مسلمانوں کو پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہ دینے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
اس صورت حال پر سیاستدانوں نے اپنی پانی جماعتوں کی فہرست سے مسلمان امیداروں کے نام نکالنا شروع کردیے ہیں۔
میانمار کے مسلمان اس صورت حال پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں ۔
میانمار میں پانچ فیصد مسلمان آئندہ انتخابات میں کس جماعت کو ووٹ دینے کے بارے میں مخمصے کا شکار ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں