صوبہ پنچاب میں محکمہ خوراک نے چھاپے مارے

گوشت فروش، بیکیریوں اور کینٹینوں پر چھاپے مارتے ہوئے گندگی اور ناقص خوراک کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے

375016
صوبہ پنچاب میں محکمہ خوراک نے چھاپے مارے

پاکستان کے صوبہ پنچاب میں گوشت فروش دکانوں اور کنٹینوں پر چھاپے مارے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیئرپرسن عائشہ ممتاز نے داتا گنج بخش کالونی میں واقع منشی اسپتال میں چھاپا مار کر گندگی اور بغیر لائسنس کام کرنے پر کینٹین کو سیل کردیا۔
ادارے کے اہلکاروں نے 2 بیکریوں کے ویئر ہاؤس پر بھی چھاپے مارے جہاں سے ہزاروں گندے انڈے اور دیگر مضر صحت سامان بھی برآمد ہوا جس پر دونوں بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور کے علاقے گھوڑے شاہ میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 800 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بھکر کے علاقے کھاڑو کلاں میں بھی لائیو اسٹاک نے چھاپہ مار کر 600 کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے راولپنڈی کے علاقے بنی میں غیر قانونی مذبح خانوں پر چھاپہ مار کر 3600 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں مضر صحت گوشت بیچنے والوں، ہوٹلوں اور بیکریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں