عمران فاروق قتل کیس کے ملزمین نے قتل کا اعتراف کرلیا

دوران تفتیش محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا واردات میں کاشف بھی شریک تھا ، محسن نے بتایا کاشف اور اسے لندن بھجوانے اور مالی معاونت میں معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ بیرون ملک سے کراچی واپسی پر معظم علی ائیرپورٹ پر ان کا منتظر تھا

374206
عمران فاروق قتل کیس کے ملزمین نے قتل کا اعتراف کرلیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایک اور ملزم سے تفتیش مکمل کرلی، ذرائع کے مطابق ملزمان تک رسائی حاصل کرنے والی برطانوی ٹیم نے ملزم محسن علی کا پاکستان سے برطانیہ تک پہنچنے کا تفصیلی بیان قلمبند کیا۔
دوران تفتیش محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا واردات میں کاشف بھی شریک تھا ، محسن نے بتایا کاشف اور اسے لندن بھجوانے اور مالی معاونت میں معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ بیرون ملک سے کراچی واپسی پر معظم علی ائیرپورٹ پر ان کا منتظر تھا، سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق تینوں ملزموں سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد اب کسی بھی ضروری معلومات کے لیے اسلام آباد میں صرف جے آئی ٹی سے رابطہ کیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم معظم اور خالد شمیم سے ہونیوالی تفتیش کو محسن علی کے بیان سے منسلک کیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پراسکاٹ لینڈ یارڈ جے آئی ٹی سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ انسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں