لاہوری پکوان: جیڑا کھائے اک واراو منگے بار بار

خاص مصالحوں سے تیار کردہ لاہور کے ذائقے دار کھانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس نے ایک بار کھایا وہ بار بار کھانے کی تمنا کرتا ہے

374451
لاہوری پکوان: جیڑا کھائے اک واراو منگے بار بار

زندہ دلوں کا شہر لاہور روایتی، لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی الگ ہی پہچان رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر جہاں بہت سی ثقافتی روایات ملتی ہیں وہیں بہت سارے چٹخارے دار کھانے بھی ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
لاہور آئیں اور قسم قسم کے کھانے نہ کھائیں تو بات نہیں بنتی۔


خاص مصالحوں سے تیار کردہ یہاں کے ذائقے دار کھانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس نے ایک بار کھایا وہ بار بار کھانے کی تمنا کرتا ہے۔
مختلف شہروں سے لوگ اواخر ہفتہ پر صرف کھانا کھانے کے لیے لاہور میں آتے ہیں۔ چکن تواپیس، کڑاہی، بکرے کے مغز، سری پائے، نہاری اور ٹکیاں کھانے کے بعد ہر کوئی انگلیاں چاٹتا ہی رہ جاتا ہے۔
لاہور کے کھانے دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔
اندرون و بیرون ملک سے لاہور کی سیر کے لیے آنے والے سیاح یہاں کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں