فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر حرام جانور کا گوشت قبضے میں لے لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گوشت قبضے میں لے لیا ۔

373450
فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر حرام جانور کا گوشت قبضے میں لے لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گوشت قبضے میں لے لیا ۔اتھارٹی حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ حرام جانور کا گوشت ہے۔
گوشت کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنزز عائشہ ممتاز کی سرکردگی میں کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے لاہور لایا جانے والا گوشت قبضے میں لیا گیا عائشہ ممتاز نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سور کا گوشت ڈرموں میں ڈال کر راولپنڈی سے لاہور سپلائی کیا جا رہا ہے۔ گوشت کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد حتمی طور پر معلوم ہو سکے گا کہ گوشت کس جانور کا ہے ۔کاروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں