پنجاب: دختران حوا سے زیادتی کے متعدد واقعات

پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 خواتین کو زیادتی اور 2 لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا

371215
پنجاب: دختران حوا سے زیادتی کے متعدد واقعات

پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 خواتین کو زیادتی، 2 لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا، کبیروالا میں تھانیدار نے زیر حراست ملزم کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنادیا، مظفر گڑھ کے موضوع عالی ڈھا میں خلیل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا. احمد شرقپوریہ کی رہائشی بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیرہ نواب صاحب کے فراز مظہر نے مبینہ طور پر اسے نشے کے ذریعے بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنالی اور بلیک میل کرکے لاکھوں وپے نقدی، قیمتی پلاٹ، ہتھیا لیا. کبیر والا میں ملزم ارشاد حسین نے ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، عبدالحکیم قصبے ہی کے 15 سالہ لڑکے نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر فاضل پہوڑا سے بغیر کسی مقدمہ میں اٹھا کر پہلے تھانے پھر نجی عقوبت خانے لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
عبدالحکیم پولیس نے اپنے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں