پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے: شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو پیپلز پارٹی پر ہاتھ ڈالنے سے قبل اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی

341046
پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے: شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو پیپلز پارٹی پر ہاتھ ڈالنے سے قبل اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بنائے گئے قوانین کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ہمیں ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان پر وضاحتیں درکار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کرنا ہے تو پورے ملک میں کی جائے، پیپلزپارٹی کرپشن کا دفاع نہیں کرے گی ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور سابق وزیراعظم گیلانی اب بھی عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے کہا جاسکتا ہےکہ پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی معاون ہے، ہم اپنے اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ہمارے کارکنان اور قائدین نے گولیاں کھائیں، ہم نے کسی سے کوئی سمجھوتے نہیں کیے اور نہ ہی ہمارے کسی سے رابطے تھے کیا پھر ہمیں کس بات کا صلہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے جارہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا کے لیے تیار ہے، پیپلزپارٹی میدان میں ہے اور آگے بڑھتی جارئے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے نام پر آصف زرداری پر براہ راست ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’را‘‘ سندھ اوربلوچستان میں گھس چکی ہے، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا، سندھ میں جو لاوا پک رہا ہے صرف سندھی روک سکتے ہیں، آرمی چیف کو سندھ میں امن و امان کی صورت حال پر وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لینا چاہیے، اداروں کے سربراہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربتائیں کہ کیا سب کچھ سندھ میں ہی ہورہا ہے، کیا خیبرپختونخوا، بلوچستان اورپنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے لیکن ایک صوبے کو ٹارگٹ کرکے تباہ کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں