آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے:صدممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اسکے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائل اورپاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت دشمن پسپا ہورہا ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں

370619
آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے:صدممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اسکے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائل اورپاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت دشمن پسپا ہورہا ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔
خیبرایجنسی میں پشاور طورخم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ شاہراہ قبائلی علاقوں اورپاکستان کے حالات کی بہتری میں تاریخ سازکردارادا کرے گی، شاہراہ کی تکمیل اس امرکا واضح اعلان ہے کہ دشمن پسپا ہورہا ہے، اس شاہراہ کا افتتاح ایک نئے دورکا آغاز ہے، اس شاہراہ سے جہاں قبائلی عوام کو صحت و تعلیم جیسی سہولیات کے جدید مراکز تک پہنچنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے افغانستان پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
جمعرات کو لنڈی کوتل میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ صدر نے کہا کہ تقریباً فاٹا کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا کیونکہ دہشت گرد ملک کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔
ممنون حسین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صدر نے کہا کہ فاٹا ریفارمزکمیشن جلد اپنا کام مکمل کر لے گا اور فاٹا کو ملک کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ انہوں نے قبائلی جرگہ کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں