سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

ڈاکٹر عاصم کو گزشتہ روز قانون نافذ کرنیوالوں اداروں نے تحویل میں لیکر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے ، ڈاکٹر عاصم پر زمین پر ناجائز قبضوں ، اربوں روپے کی کرپشن ، سی این جی کے غیر قانونی ٹھیکے ، لائسنسوں کے اجرا اور دیگر الزامات ہیں

370224
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت پیٹرولیم کے مشیر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر عاصم کو سیکورٹی اداروں نے بدھ کو حراست میں لے لیا۔
ڈاکٹر عاصم کو گزشتہ روز قانون نافذ کرنیوالوں اداروں نے تحویل میں لیکر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے ، ڈاکٹر عاصم پر زمین پر ناجائز قبضوں ، اربوں روپے کی کرپشن ، سی این جی کے غیر قانونی ٹھیکے ، لائسنسوں کے اجرا اور دیگر الزامات ہیں۔
سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ان کے دفتر واقع کلفٹن سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ ڈاؤ میڈیکل کالج یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے امیدواروں کو انٹرویو لے رہے تھے۔ حراست میں لئے جانے کے بعد اہلکاروں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ایک گھنٹے تک ان کے دفتر میں بھی پوچھ گچھ بھی کی تھی ، ڈاکٹر عاصم حسین ایک سے زائد نجی یونیورسٹیز اور ہسپتالوں کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی اور بااعتماد دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں