وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے دورے پر

وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پرقازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت صدر نور سلطان نذر بائیف نے دی تھی۔ ایک اعلی سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے

340379
وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے دورے پر

وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پرقازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت صدر نور سلطان نذر بائیف نے دی تھی۔ ایک اعلی سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ وفد میں وزیر تجارت خرم دستگیر ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ، معاون خصوصی طارق فاطمی ، چیئرمین سرمایہ کارڈ بورڈ مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔
قازقستان کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم صدر نور سلطان نذر بایوف اور وزیراعظم کریم میسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال ل کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ قازقستان وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کےلحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں ممالک اقوام متحدہ شنگھائی تعاون تنظیم ،اقتصادی تعاون تنظیم اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیر الجہتی فورموں پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہیں۔ دونوں علاقائی ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام ، مشترکہ تصورات اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے فروغ کی مشترکہ خواہش پر مبنی ہیں۔
وفد میں وزیر تجارت خرم دستگیر ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ، معاون خصوصی طارق فاطمی ، چیئرمین سرمایہ کارڈ بورڈ مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں