بھارتی فوج کی راولا کوٹ کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے آج صبح راولا کوٹ میں سرحدی علاقے کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

327889
 بھارتی فوج  کی راولا کوٹ  کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ


بھارتی فوج نے آج صبح راولا کوٹ میں سرحدی علاقے کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پنجاب رینجرز نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بی ایس ایف نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوگئی اور مارٹر گولہ گرنے سے ایک مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں