وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب حتمی مراحل میں ہے:جنرل راحیل شریف

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے اور یہاں پر حاصل کردہ کامیابیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا

325197
وزیرستان  میں آپریشن ضرب عضب حتمی مراحل میں ہے:جنرل راحیل شریف

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے اور یہاں پر حاصل کردہ کامیابیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
بدھ کے روز وزیرستان میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن اور ان کے معاونین کو ملک کے کسی حصے میں جگہ نہیں ملے گی بری فوج کے سربراہ نے کمانڈروں کوہدایت کی کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ دہشت گرد اپنے معاونین سے رابطہ نہ کرسکیں اور انہیں باہر سے امداد نہ مل سکے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیو ں اورہمارے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کوپوری قوم نے سراہا ہے۔
آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اب پاکستان کے کسی بھی حصے میں پناہ دینے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جا ئے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا قلعہ قمع کرنے تک اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں