وزیراعظم نواز شریف  نے پرامن بلوچستان منصوبے کی منظوری دیدی

منصوبے کے تحت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے لئے 5 سے 15لاکھ روپے تک کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت،صحت اور روزگار بھی حکومت کی ذمہ داری ہو گی

317665
وزیراعظم نواز شریف  نے پرامن بلوچستان منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نواز شریف نے ناراض بلوچوں كو قومی دھارے میں واپس لانے كے لیے ’’پُر امن بلوچستان‘‘ پروگرام كی منظوری دیدی۔
منصوبے کے تحت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے لئے 5 سے 15لاکھ روپے تک کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت،صحت اور روزگار بھی حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ناراض بلوچ رہنماؤں سے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں بلوچستان ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ،وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے كوئٹہ میں مانگی ڈیم ، سمنگلی روڈ فلائی اوور اور بلوچستان زرعی یونیورسٹی كے منصوبوں كا سنگ بنیاد ركھ دیا جب كہ سریاب فلائی اوور منصوبے كا افتتاح كردیا، منصوبوں كے سنگ بنیاد ركھے جانے اور افتتاح كی تقریب كوئٹہ كے گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں