نواز شریف ہمیں "ڈی سیٹ" کرنے کا خود فیصلہ کریں: عمران خان

نواز شریف اس وقت مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں کیونکہ کل کو یہی بندوق ان کے خلاف بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ پتوکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف کی ناکامی نہیں

316992
نواز شریف ہمیں "ڈی سیٹ" کرنے کا خود فیصلہ کریں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر نواز شریف خود فیصلہ کریں، کسی دوسری جماعت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس وقت مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں کیونکہ کل کو یہی بندوق ان کے خلاف بھی استعمال ہوسکتی ہے۔
پتوکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف کی ناکامی نہیں، کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ملک کے الیکشن کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگ کی جو چلتی رہے گی کیونکہ اس طرح کے انتخابی نظام میں ایماندار، پڑھے لکھے اور نوجوان اوپر نہیں آسکتے۔
انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے حکومتی رابطوں پر بھی کڑی تنقید کی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسمبلیوں میں رکھنا ہے یا نہیں وزیر اعظم خود فیصلہ کریں ، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک کے سب سے بڑے غدار اور دہشت گرد ہیں اور اگر حکومت نے الطاف حسین جیسے لوگوں سے پوچھ کر ہمیں اسمبلی میں لانا ہے تو ہمیں اسمبلی سے باہر ہی رہنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، وقت ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو تیار کریں اور جب تک نیا پاکستان نہیں بناتے اس اسٹیٹس کو کا مقابلہ کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں