سندھ اور پنجاب میں الطاف حسین کے بیان پر شدید ردِ عمل

تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریرکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی نےوفاقی حکومت پرزوردیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی آئین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے

312453
سندھ  اور پنجاب میں  الطاف حسین  کے بیان پر شدید ردِ عمل

تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر ہے زور دیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے خلاف قراداد جمع کرائی جس کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سےافواج پاکستان اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ وہ اقوام متحدہ، بھارت اور نیٹو سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کے لئے درخواست کر رہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقرر کردہ سزائیں دی جائیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں پاکستان لایا جائے اور ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرانے کے لئے حکومت سخت ترین کارروائی کرے۔
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائے۔کراچی میں ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے ریاستی اداروں کے خلاف غیر آئینی اور ملک دشمن بیانات دینے پر الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شہر میں امن بحال ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں