کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہداللہ شاہد ہلاک

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں ٹی ٹی پی چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داع

339502
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہداللہ شاہد ہلاک

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔
شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں ٹی ٹی پی چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔
شاہد اللہ شاہد کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت اس وقت ہوئی ہے جب افغانستان میں طالبان اور ’دولت اسلامیہ‘ کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تحریکِ طالبان چھوڑنے والوں میں شاہد اللہ شاہد کے علاوہ سعید خان، فاتح گل زمان، دولت اللہ، مفتی حسن اور خالد منصور شامل تھے۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں