جنرل راحیل شریف کی جنوبی افریقہ میں مصروفیات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بقاء کیلئے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں

336923
جنرل راحیل شریف کی جنوبی افریقہ میں مصروفیات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک ان کا تعاقب کرتے رہیں گے ۔ آرمی چیف جو تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں نے منگل کے روز جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس کالج اور انسٹیٹیوٹ آف سیکیورٹی سٹڈیز کے الگ الگ دورے کئے جہاں انہوں نے جنوبی ایشیاء کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار پر خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جیت ہماری کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے اپنے خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور اس عزم کے نتیجے میں پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا ہے اور یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بقاء کیلئے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس خطے میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاکستانی قوم یکجا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں