شنگھائی تعاون تنظیم سے پاک بھارت باہمی اعتمادبڑھے گا: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو آپس کے تنازعات کو خود ہی حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی

335394
شنگھائی تعاون تنظیم سے  پاک بھارت باہمی اعتمادبڑھے گا: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو آپس کے تنازعات کو خود ہی حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ناروے سے روس روانہ ہونے سے قبل کیا۔ نواز شریف ناروے سے روس جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے روسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روس سے دوستانہ تعلقات ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک سے اچھے مراسم قائم ہونے چاہئیں۔ پاکستان مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے ، تاپی گیس منصوبے سے گیس کی ضرورت پوری ہوگی ۔
وزیراعظم نواز شریف کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات متوقع ہےتاہم ملاقات کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس روس کے شہر اُوفا میں ہوگا۔اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے ۔ پاکستان اور بھارت اس وقت ایس سی او کے رکن نہیں اور تنظیم کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کررہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کو تعاون کے اصول کی بنیاد پر ایک دوسرے کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ،شنگھائی تنظیم تعاون پاکستان اور بھارت کو مشترکہ کام کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور باہمی اعتبار کو بڑھانے میں مددگار ہوگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں