قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ کھڑی ہے :‌ شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ روز ر ٹرین کے حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً زخمی فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

332676
قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ کھڑی ہے :‌ شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ روز ر ٹرین کے حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً زخمی فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرین حادثے پر ہرآنکھ اشکبار ہے ۔ حادثہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے ۔ کمانڈنٹ سی ایم ایچ گوجرانوالہ بریگیڈیئر ڈاکٹر اعزاز نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کے علاج معالجے اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف کورہیڈکوارٹر زگوجرانوالہ گئے جہاں انہیں ٹرین حادثہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود بھی بریفنگ میں موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریسکیو آپریشن سول انتظامیہ اور آرمی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکا۔ فوجی حکام نے بریفنگ کے دوران ضلعی افسروں ، پولیس،ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی بروقت خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں