اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپر پاک بھارت مندوب میں جھڑپ

پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیاکہ جموں و کشمیربھارت کااٹوٹ نہیں کیونکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ہی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کاتعین کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے

320349
اقوام متحدہ  میں مسئلہ کشمیرپر پاک بھارت مندوب میں جھڑپ

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیرکے ایشوپرپاکستان اوربھارت کے مندوب کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہواہے۔
پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیاکہ جموں و کشمیربھارت کااٹوٹ نہیں کیونکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ہی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کاتعین کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی مندوب نے اپنے ردعمل میں پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام نے متعدد بار انتخابات میں حصہ لے کر بھارت کے ساتھ رہنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کا اجلاس جنیوا میں اس کے یورپی ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہے۔ اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل کمشن سے وابستہ مندوبین نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دینے کے حق میں بیان دیا جس پر بھارتی نمائندوں نے اعتراض کیا
اس موقع پر نمائندوں کے درمیان ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر زبردست بحث ہوئی فریقین نے کشمیر کے بارے میں اپنے روایتی موقف اختیار کیا۔ پاکستانی وفد نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہ کبھی تھا اور نہ رہے گا۔ بلکہ سلامتی کونسل نے متعدد بار جموں وکشمیر کے عوام کا حق خودارادیت قبول کیا ہے۔ کشمیری عوام کو اس کے حق خودارادیت کے استعمال سے محروم رکھا گیا ہے جس کی ضمانت سلامتی کونسل نے متعدد بار فراہم کی ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کشمیری عوام کو خودارادیت کا حق غیر جانبدار اور شفاف ماحول میں فراہم کیا جانا چاہئے۔ یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کی قرار دادیں چھ دہائیاں گزرنے کے باوجود قابل عمل ہیں۔ کشمیر پر غیرملکی قبضے کے تحت کسی بھی قسم کے انتخابات کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں