کراچی میں شدید گرمی سے اب تک 1020 افراد ہلاک

گرمی سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تقریباً ایک سو ہیٹ سٹروک ریلیف مراکز چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔کل ہیٹ اسٹروک کے باعث مزید 105 افراد ہلاک ہوگئے، یوں صوبہ سندھ میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 1020تک جاپہ

320137
کراچی میں شدید گرمی سے اب تک 1020 افراد ہلاک

کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک شدید گرمی کے باعث 1020 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
گرمی سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تقریباً ایک سو ہیٹ سٹروک ریلیف مراکز چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔
کل ہیٹ اسٹروک کے باعث مزید 105 افراد ہلاک ہوگئے، یوں صوبہ سندھ میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 1020 تک جاپہنچی ہے۔اگرچہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدت میں کافی کمی آئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں لائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد میں جمعرات کو نمایاں طور پر کمی آئی، اس لیے کہ موسم ابرآلود تھا، اور ہوائیں چل رہی تھیں، تاہم یہ گرمی کی شدت کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔
پاک فوج اور سندھ رینجرز نے بھی متاثرہ افرا د کی مدد کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کئے ہیں۔ لُو لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
گرمی سے متاثرہ افراد کا ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے تاہم مریض اور ان کے لواحقین ٹھنڈے پانی اور برف تک کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں