راولپنڈی میں آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہلاک ہو گئے۔

306816
راولپنڈی میں آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ راولپنڈی میں آگ نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سکیم تھری کے رضا پلازہ میں علی الصبح گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں ہی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مکمل طور پر جلنا اور کسی بھی شخص کا زندہ نہ بچنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔ تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی ۔ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر شخص سوگ میں ڈوب گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں