فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نا مناسب اقدام ہے:  نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ایک سیاسی مشاورتی اجلاس کے دوران کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اس نازک مرحلے پر قومی سطح پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

307741
فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نا مناسب اقدام ہے:  نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ایک سیاسی مشاورتی اجلاس کے دوران کہاکہ مسلح افواج کے افسر اور جوان آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے موثر کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اس نازک مرحلے پر قومی سطح پر اتفاق رائے ضروری ہے۔ سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کے ساتھ ہی ملک تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ ان حالات میں فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نا مناسب اقدام ہے۔ اگر مسلح افواج پر تنقید کی جائے گی تو اس سے ان عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے تعمیر و ترقی کے عمل میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی آصف زرداری کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی فوج ہماری بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، آصف زرداری کی جانب سے جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ ایک سابق صدر کو زیب نہیں دیتی۔آصف زرداری کو سندھ میں اپنی جماعت کی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور کراچی میں امن کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ انھیں اسی صوبے کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے منگل کو اپنی جماعت کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُنھیں دیوار سے لگانے اور ان کی کردار کشی کرنے کی روش ترک نہ کی گئی تو وہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کے جرنیلوں کے بارے میں وہ کچھ بتائیں گے کہ وہ اس کی وضاحتیں دیتے پھریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں