مسئلہ کشمیر کا حل اور خطے میں امن کا قیام لازمی ہے، نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سفارتکاروں کی کانفرس سے خطاب میں ایجنڈے کے معاملات پو واضح طور پر بیانات دیے

302075
مسئلہ کشمیر کا حل اور خطے میں امن کا قیام لازمی ہے، نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سفارتکاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو تاریخ کے سرد خانے میں نہیں رکھا جاسکتا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرقیمت پر اپنےنمایاں مفادات کا تحفظ کرے گا ، یہ ہمارا واضح دو ٹوک پیغام ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بھارت کی سیاسی قیادت کی طرف سے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ بیانات پر مایوسی ہوئی ہے، جس سے ماحول میں بے جا کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ "پاکستان اشتعال انگیزی کی وجہ سے اپنی بلند اخلاقی روایات کو ترک نہیں کرے گا، ہم پرامن ہمسائیگی کے قیام کی جستجو پر اٹل رہیں گے۔ بشرطیکہ مذاکراتی عمل کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دیا جائے۔"
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر کے مسئلے کو تاریخ کے سرد خانے میں نہیں رکھاجاسکتا، گزشتہ دنوں میں نے دورہ دوشنبے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران ان سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد جلد ازجلد یقینی بنائے۔اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاک اقتصادی راہدی منصوبے سے پاکستان اور خطے کی قسمت بدل جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں