پشاور میں خودکش حملہ ، دو افراد ہلاک سات زخمی

ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی کوپشاور کے علاقے حیات آباد فیز فائیو میں نشانہ بنایا گیا ۔

300896
 پشاور میں خودکش حملہ ،  دو افراد ہلاک سات زخمی


پشاور میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی پر حیات آباد فیز فائیو میں حملہ کیاگیا ۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے کیا اور یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے ڈپٹی کمانڈنٹ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ۔ زخمیوں میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی ملک طارق بھی شامل ہیں جبکہ ان کے دو گن مین لال بادشاہ اور اقتدار حسین شہید ہوگئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے سات زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق ، ان کا ڈرائیور ، دو گن مین ، دو شہری اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ۔ موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس کا وزن سات کلو گرام تک تھا ۔ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کے اعضاء مل گئے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں