کوئٹہ: پولیس گاڑی پر حملہ چار اہلکار ہلاک

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے دوران چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

293940
کوئٹہ: پولیس گاڑی پر حملہ چار اہلکار ہلاک

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئےجبکہ ایک زخمی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کردی تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور ان کے اہل خانہ سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس گھناؤنی کارروائی میں ملوث شر پسندوں کو فوری طورپرگرفتارکیا جائے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں