چین نے اپنی دوستی کاحق نبھادیا، بھارت کےاعتراضات مسترد: نوازشریف

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر بھارتی بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں، چین نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا ، دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملکی اور غیر ملکی عناصر ملوث

301595
چین نے اپنی دوستی کاحق نبھادیا، بھارت کےاعتراضات مسترد: نوازشریف

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر بھارتی بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں، چین نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا ، دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملکی اور غیر ملکی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں جب کہ دشمن گھناؤنی کارروائیوں سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی مخالفت سے ان کے عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
سانحہ مستونگ پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکا سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات تباہی کی جانب لے جانے اور فرقہ واریت اور تعصب کو ہوا دے کر قوم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہیں جب کہ کچھ لوگ لسانیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاہم واقعے کے بعد دونوں اطراف کی قیادت نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کی جانب سے مخالفت سامنے آنے سے ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے جب کہ چین نے بھارت کے تمام خدشات مسترد کردیئے ہیں اور چین ملک میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا، حکومت نے جو بڑے فیصلے کئے ہیں ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انہیں عملی شکل دے کر رہیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور عام افراد نے بے تحاشا قربانیاں دیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک ملک نے 110 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے اس لئے قومی ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں