ملتان میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا،تحریک انصاف کو دہچکا

ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 28326 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18109 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حسین آرائیں 6531 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے

284049
ملتان میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا،تحریک انصاف کو دہچکا

ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 28326 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18109 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حسین آرائیں 6531 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی انتخابات میں تحریک انساف کو جس طرح شکست کا سناما کرنا پڑرہا ہے اسے سے لازمی طور پر جوڈیشنل کمیشن بھی با خبر ہوتا جا رہا ہے اوعر نو لیگ کے خلاف جس طریقے تحریک انساف نے الزامات لگائے ہیں وہ الزامات اب اپنی اہمیت ہی کھوتے جا رہے ہیں۔
ملتان کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی نے اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرلیا ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی ایک طاقتور جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے تھے وہ تمام دعوے غلط ثابت ہو تے جا رہے ہیں ۔
ملتان کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن جاوید ہاشمی کو اس لئے مبارک نہیں دیتا کیونکہ وہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدوار کو سرکاری مشنیری کی مدد ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ شاہ محمود نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں