ملک میں کرپشن کا خاتمہ اوراداروں کوشفاف بنایا جائے گا: نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہو پارہا۔اداروں کو شفاف ہونا پڑے گا۔ جو لوگ کرپشن نہیں چھوڑسکتے وہ اپنا راستہ الگ کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قوتیں پاکستان میں ترقی و خوشحالی دیکھنا پسند نہیں کرتیں

275475
ملک میں کرپشن کا خاتمہ اوراداروں کوشفاف بنایا جائے گا: نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہو پارہا۔ اداروں کو شفاف ہونا پڑے گا۔ جو لوگ کرپشن نہیں چھوڑ سکتے وہ اپنا راستہ الگ کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قوتیں پاکستان میں ترقی و خوشحالی دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔
چھوٹے کاشت کاروں کے لئے قرضہ اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو مہنگائی بڑھ رہی تھی، ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور معیشت کا گراف نیچے آ رہا تھا۔ مسائل کے حل کی کوششیں شروع ہی کی تھیں کہ بعض عناصر منفی نعرے لیکر نکل آئے ۔ ہم نے ان نعروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ توانائی کی کمی دورکرنے کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کو آسان قرضےفراہم کیے جائیں گے، خودانحصاری کے نکتہ نظر کے تحت لائیواسٹاک کے شعبے کو بہتربنایا جائے گا اور زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
کراچی میں شیعہ اسماعیلی برادری کے لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے ۔ اسلام آباد اور کابل مل کر دہشتگردی کو ختم کرینگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں