کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں کراچی میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سانحہ صفورا کے حوالے سے دستیاب شواہد کے مطابق مل کر کام کریں

275358
کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرزکراچی میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ صفوراگوٹھ کے تناظر میں دہشت گردوں اور دیگر جرائم کے خلاف جاری آپریشن کو مزید مؤثر بنانے اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں اضافے، سیاسی و مذہبی امتیاز کے بغیر گرفتاریوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں کراچی میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سانحہ صفورا کے حوالے سے دستیاب شواہد کے مطابق مل کر کام کریں اور سانحہ میں ملوث دہشت گردوں تک پہنچیں۔ دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں، جرائم پیشہ افراد، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز تر کی جائیں گی۔ جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں ان کی سیاسی، مذہبی، لسانی، فرقہ وارانہ یا کسی اور قسم کی وابستگی کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جائے گا۔ دہشت گردوں، عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کی مالی معاونت کے تمام ذرائع کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر ہو گا۔
۔ اجلاس کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا جس میں آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ بھی شریک ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں