کراچی میں مسافر بس پر فائرنگ 45 افراد ہلاک 25 زخمی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 43 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔

272226
کراچی میں مسافر بس پر فائرنگ 45 افراد ہلاک 25 زخمی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس پر فائرنگ کر دی جس سے 43 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔
دریں اثناء پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی کے واقعے کے بعد سری لنکا کے تین روزہ دورے منسوخ کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ حملہ آوروں‌ نے بس میں‌ گھس کر مسافروں پر جدید اسلحے سے فائرنگ کی جس سے 42 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔
حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت خوف سے قریبی دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں۔ لوگوں نے رضا کارانہ طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق گئی.وزیراعلیٰ سندھ نے ایس پی اور ایس ایچ او صفورا چورنگی کو معطل کر دیا اور قاتلوں‌ کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا.وزیراعظم میاں‌ محمد نواز شریف نے سانحہ کی شدید الفاظ میں‌ مذمت کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں