وزیراعظم، آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے سمیت باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا

270614
وزیراعظم، آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان روانہ ہوگیا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ، انہیں اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے سمیت باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی اقتصادی وتجارتی تعلقات کی مضبوطی اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاملات زیر بحث آئیں گے، اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے، سرحدی سیکیورٹی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے امور، جبکہ دہشت گردوں کی سرحد پار نقل وحرکت روکنے کے لئے باڈر مینجمنٹ کنٹرول سسٹم کے فوری نفاذ سے متعلق امور بھی زیربحث آئیں گے۔ سانحہ پشاور کے ملزم مولوی فضل الله کی حوالگی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیے جانے کے معاملے پر پاکستان اپنی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائے گا۔ سانحہ پشاور کے بعد افغانستان میں گرفتار دہشت گردوں کی حوالگی کے معاملے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا یہ افغانستان کا دوسرا دورہ ہوگا ، اس سے قبل انہوں نے 30نومبر کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں