حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: صدرممنون حسین

صدر ممنون حسین نے واضح کیا کہ چین قرضے دینے کے بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔صدر نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے

268949
حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: صدرممنون حسین

پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
ہفتہ کو کراچی میں جناح یونیورسٹی فار وویمن کے کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
صدر نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہےکہ کراچی کی روشنیوں کو بحال کیا جائے گا اور کسی کو شہر کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں قدرے بہتر آئی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب بھی جاری رہے گا۔ صدر ممنون کا کہنا تھا کہ چین ہمیں قرض دینے کی بجائے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے نتیجے میں 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ انہوں نے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سخت محنت کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں