دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: جنرل راحیل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز کور ہیڈکوارٹر کے دور ے کے دوران پاک فوج کے افسروں سے خطاب کیا۔

255064
دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: جنرل راحیل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز کور ہیڈکوارٹر کے دور ے کے دوران پاک فوج کے افسروں سے خطاب کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف حالیہ آپریشنز میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت ، حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے ان آپریشنز کے دوران دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں ملک میں استحکام بحال ہو رہا ہے ۔ دہشتگردوں کے ملک کے دیگر علاقوں سے رابطے ختم کیےجا رہے ہیں ۔ انھوں نے اسطرف توجہ مبذول کروائی کہ کوئی بھی چیلنج پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتااور ہم آخری دہشت گردکے خاتمے تک فوجی کاروائیوں کو جاری رکھیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں