وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔

247076
وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ  سعودی عرب

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔
ان کے ہمراہی وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران یمن کی موجودہ صورتحال اور بحران کے حل جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری بھی دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں