صدر مملکت ممنون حسین کی ترکی میں مصروفیات

صدر مملکت ممنون حسین ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر استنبول پہنچ گئے۔

246573
صدر مملکت ممنون حسین کی ترکی میں مصروفیات



صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر استنبول پہنچ گئےہیں ۔
صدر مملکت ممنون حسین ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر خصوصی طیارے سے جب استنبول پہنچے تو ہوائی اڈے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ استنبول کے گورنر، ترکی کے وزیر عدل و انصاف، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور اعلیٰ سطح کے وفد نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین چنا قلعے جنگ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی گئے ہیں۔ اپنے دورہ ترکی کے دوران وہ سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں