بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں: جنرل راحیل

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےبیرونی ملکوں اورخفیہ اداروں کوخبردارکیا ہےکہ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی مدد کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے سے باز رہیں۔ پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا

237491
بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں: جنرل راحیل

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےبیرونی ملکوں اورخفیہ اداروں کوخبردارکیا ہےکہ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی مدد کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے سے باز رہیں۔ پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، گورنر محمد خان اچکزئی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے ملاقاتیں کیں۔ سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں انہیں بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئ۔ دہشتگردوں کی حمایت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں اور ایجنسیوں کو وارننگ دیتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا ، اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ، دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، ان کے ساتھیوں اور پیسہ فراہم کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا
انھوں نے تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گنا ہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بلوچستان کی حکومت کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا
آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رہے گی ، خوشحالی کیلئے بھی مسلح افواج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ ایف ڈبلیو او صوبے میں ترقیاتی منصوے جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر سانحہ تربت میں جاں بحق مزدوروں کیلئے دعا بھی کرائی گئی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں