یمن جنگ کے معاملے پرحکومت کوخفیہ ڈیل نہیں کرنےدیں گے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو متفقہ قرارداد منظور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے بھی متاثر کن کردار ادا کرسکتا ہے ،تحریک انصاف حکومت کو خفیہ ڈیل نہیں کرنے دے گی

233949
یمن جنگ کے معاملے پرحکومت کوخفیہ ڈیل نہیں کرنےدیں گے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو متفقہ قرارداد منظور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے بھی متاثر کن کردار ادا کرسکتا ہے ،تحریک انصاف حکومت کو خفیہ ڈیل نہیں کرنے دے گی’ پاکستانی پرائی جنگ میں پہلے ہی 50ہزار جانوں اور ایک ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے ۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا یمن کی صورتحال پر غیر جانبدار رہنے کا موقف واضح ہے کیونکہ 2004 میں بھی ہم نے کہا تھا کہ پاکستان پرائی جنگ کا حصہ نہ بنے لیکن ہماری بات نہ مانی گئی۔تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے پاکستان کو غیر جانبدار رہتے ہوئے پرائی جنگ میں شمولیت سے گریز کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمان میں واپسی کا مقصد حکومت کو عوام کی مرضی کے نام پر کسی بھی قسم کی خفیہ مفاہمت سے باز رکھنا تھا۔ یمن کی صورت حال پر پارلیمان کی متفقہ قرار داد سے ہمارے موقف کی اہمیت ثابت ہو چکی ہے ۔   

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں