وزیراعظم آج ترک رہنماوں سے یمن کی صورت حال پر بات چیت کریں گے

حکومت کی مسئلہ یمن کے حل کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر ترکی تشریف لا رہے ہیں۔ یہ دورہ وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے گزشتہ منگل کو ٹیلیفون پر ہونیوالی گفتگو کے بعد ہورہا ہے

223322
وزیراعظم آج ترک رہنماوں سے یمن کی صورت حال پر بات چیت کریں گے

حکومت کی مسئلہ یمن کے حل کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر ترکی تشریف لا رہے ہیں۔
یہ دورہ وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے گزشتہ منگل کو ٹیلیفون پر ہونیوالی گفتگو کے بعد ہورہا ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق فریقین مذاکرات کے ذریعے یمن کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔ پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر یقین رکھتا ہے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں ۔ ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں