حکومت سعودی عرب فوجی دستے بھجوانے میں عجلت سے کام نہ لے: زرداری

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو سعودی عرب فوجی دست بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی بھی فیصلے کے خطرناک نتائج نکلیں گے

221568
حکومت سعودی عرب فوجی دستے بھجوانے میں عجلت سے کام نہ لے: زرداری

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو سعودی عرب فوجی دستے بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی بھی فیصلے کے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔انہوں نے اس سلسلے میں یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیاہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت یمن کے مسئلے پر کوئی یک طرفہ فیصلہ نہ کرے ۔
اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلاول ہاوس کراچی میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار، جے یو آئی ایف کے راشد محمود سومرو، اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے اسرار اللہ زہری نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ یمن میں جنگ کے باعث پورے میں خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کئے جانے والے کسی بھی فیصلے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں اسفد یار ولی کا کہنا تھا اگر حکومت اپوزیشن پارٹیز کو اعتماد میں نہیں لے گی تو اپوزیشن اپنا لائحہ طے کریگی ۔ فاروق ستار نے کہا کہ یمن مسئلے پر واضح قومی پالیسی ضروری ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنماء شیریں رحمان نے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں