ڈرون حملہ، 7 کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 کمانڈرز سمیت 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

278428
 ڈرون حملہ، 7 کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 کمانڈرز سمیت 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
خیبر ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحد پر صوبہ ننگراہار نازیان میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام کے شدت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 کمانڈروں سمیت 9 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زحمی ہو گئے ہیں ۔ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر دو میزائل فائر کیے گئے جس سے ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔ پاک افغان سرحد پر ڈرون طیاروں کی پروازیں ہمیشہ جاری رہتی ہیں اور ہدف کو دیکھتے ہی ڈرون حملے کیے جاتے ہیں ۔ نازیان میں شدت پسندوں پر اس سے پہلے بھی کئی ڈرون حملے ہو چکے ہیں کیونکہ یہ علاقہ کالعدم تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
دریں اثناء پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کےقریبی علاقوں میں گزشتہ روز کی جانے والی کاروائیوں میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ خیبرایجنسی سے ملانے والے مستول پاس پر فورسز نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ دہشت گرد اسی راستے سے نقل و حرکت کرتے تھے جسے اب بند کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو بند کیا جا رہا ہے جب کہ فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے نقل و حرکت کے راستے درہ مستول کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں