پاک فوج کی وادی تیراہ میں کارروائی 15 دہشت گردہلاک

پاک فوج نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

277143
پاک فوج کی  وادی تیراہ میں کارروائی 15 دہشت گردہلاک

پاک فوج نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔
یا د رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ اور خیبر ایجنسی میں آپریشن ’’خیبر ٹو‘‘ میں اب تک سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں