وزیراعظم نواز شریف کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

ملاقات میں انہوں نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صولت مرزا کی پھانسی میں 90 روز کی توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آیا

274338
وزیراعظم نواز شریف کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

وزیر اعظم محمد نوازشریف نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صولت مرزا کی پھانسی میں 90 روز کی توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس سے پہلے قومی ایوی ایشن پالیسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا جلد ہی شہر کو جرائم سے پاک کر دیں گے اور وہ خود شہر قائد کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مواصلات کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں نئی قومی ایوی ایشن پالیسی پندرہ سال کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔ ایوی ایشن کی ترقی پوری معیشت کی ترقی سے منسلک ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے امن لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں