پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت قابل تشویش  ہے، ہم صہیونی ریاست اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں

2203267
پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔

 سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت قابل تشویش  ہے، ہم صہیونی ریاست اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس طرح کے اقدامات سے علاقائی امن اور استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ ایسی کاروائیاں عالمی قوانین  اور خود مختاری کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔ پاکستان  خطے میں قیام امن  کے لیے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں