پاکستان: غزّہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذّمت

پاکستان، اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر بچے بوڑھے کی تفریق کئے بغیر کیے گئے اور بھاری جانی نقصان کا سبب بننے والے حملوں کی، شدید مذمت کرتا ہے: پاکستان وزارتِ خارجہ

2204969
پاکستان: غزّہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذّمت

پاکستان نے، غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا اور لبنان کے مشرقی علاقوں بعلبک اور بقاع پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

پاکستان وزارتِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر کیے گئے حملوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

بلوچ نے کہا  ہے کہ پاکستان، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اور لبنان کے علاقوں بعلبک اور بقاع پر بچے بوڑھے کی تفریق کئے بغیر کیے گئے اور بھاری جانی نقصان کا سبب بننے والے حملوں کی، شدید مذمت کرتا ہے۔

بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بھاری تعداد میں اموات ہوئی ہیں اور لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

لبنان وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے حملوں میں 8 اکتوبر 2023 سے تاحال 2 ہزار 822 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی پر جاری  حملوں میں 43 ہزار 163 فلسطینیوں کو قتل کیا جا چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں