کراچی میں الطاف حسین کے حکم ہی سے قتل کیے جاتے ہیں: صولت مرزا

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث ہے اور یہ سب کچھ الطاف حسین کے احکامات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔ پھانسی سے قبل دیئے گئے اپنے آخری بیان میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ میں ایم کیوایم کا کارکن تھا اور مجھے ایم ڈی کے ای ایس سی کو مارنے کی ہدایت

271615
کراچی میں الطاف حسین  کے حکم ہی سے قتل کیے جاتے ہیں: صولت مرزا

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث ہے اور یہ سب کچھ الطاف حسین کے احکامات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔ پھانسی سے قبل دیئے گئے اپنے آخری بیان میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ میں ایم کیوایم کا کارکن تھا اور مجھے ایم ڈی کے ای ایس سی کو مارنے کی ہدایت الطاف حسین نے بابر غوری کے گھر پر دی تھیں۔
صولت مرز انے اپنے آخری بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں کیونکہ میں بھی ایم کیوایم کا کارکن تھا مجھے بابر غوری کے گھر بلایا گیا جہاں الطاف حسین نے بذریعہ فون شاہد حامد کو قتل کرنے کی ہدایت دی جب کہ الطاف حسین نے کہا تھا کہ براہ راست میری ہدایت نہ مل سکیں تو بابر غوری ہدایت دیں گے جس کے بعد وقتاً فوقتاً بابر غوری مجھ سمیت دیگر چار کارکنان کو بھی ہدایت دیتے رہے۔
صولت مرزا کا بیان منظر عام پر آنے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پھانسی روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے الزامات کی روشنی میں نئی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ صولت مرزا کا بیان لینے پر غور کر رہی ہے۔ صولت مرزا کا بیان مجسٹریٹ لے گا۔ مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کئے گئے بیان کی حیثیت قانونی ہو گی۔ اس بیان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ صولت مرزا نے استدعا کی تھی کہ مجھےغلطیوں کا ازالہ کرنے کا وقت دیا جائے۔ پھانسی کی سزا ختم کرنے کا نہیں کہہ رہا صرف مؤخر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ صاحب اقتدار میرے پاس آئیں انکو ایسے حقائق دوں گا جس سے بہتری آئے۔ کراچی میں امن لانا سب سے بڑی بات ہے۔ اس پہلے صولت مرزا نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ متحدہ کے کئی رہنما مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ صولت مرزا کا کہنا تھا لوگوں کا برین واش کیا جاتا ہے۔ حقوق اور نظریات کے نام پر ان سے غلط کام کرائے جاتے ہیں۔ مجرموں کو گورنر سندھ کے ذریعے تحفظ دلایا جاتا ہے۔ مجھے پی پی کی حکومت میں متحدہ نے جیل میں سہولتیں فراہم کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں