وزیراعظم نواز شریف آج فیصل آباد گوجرہ موٹروے کاافتتاح کرینگے

شاہراہ فیصل آباد ملتان موٹروے منصوبے کاحصہ ہے۔ یہ سیکشن موٹرویزکےملک گیرنیٹ ورک کاحصہ ہےجوحکومت کی جانب سے ملک کے عوام اور مختلف علاقوں کوآپس میں ملانے کے لئے تعمیر کیاجارہاہے ۔ موٹروے ایم-4 بالآخر لاہور کراچی موٹروے کے عظیم تر منصوبے سے علاقے کوملائے گا

265171
وزیراعظم نواز شریف آج فیصل آباد گوجرہ موٹروے کاافتتاح کرینگے

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف آج فیصل آبادگوجرہ موٹروے سیکشن کاافتتاح کرینگے۔یہ سیکشن موٹرویزکےملک گیرنیٹ ورک کاحصہ ہےجوحکومت کی جانب سے ملک کے عوام اور مختلف علاقوں کوآپس میں ملانے کے لئے تعمیر کیاجارہاہے ۔ موٹروے ایم-4 بالآخر لاہور کراچی موٹروے کے عظیم تر منصوبے سے علاقے کوملائے گا۔
اس منصوبے سے وقت اورایندھن کی بچت ہوگی اور ایم فائیوون پر ٹریفک کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ اس سے موٹروے کے دونوں اطراف معاشی سرگرمیوں میں بھی مدد ملے گی۔اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دورکاآغاز ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان بھی موٹر وئے کا افتتاح کر چکے ہیں ۔ وہ پشاور تا کراچی موٹر وے کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں